ریاض،9جون؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے مشترکہ طور پر 59شخصیات اور 12اداروں پر دہشت گردی کے لئے سرمایہ اور قطر سے امداد لینے کا الزام عاید کرتے ہوئے ان پر پابندی لگا دی ہے۔ سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے کے عزم کی خاطر متحد ہیں تاکہ اسے سرمایہ فراہم کرنے والے سوتے بند کئے جا سکیں اور انتہا پسند خیالات ونظریات کا مقابلہ کرنے کے لئے دہشت گردی کی ترویج کی تشہیر کرنے والے ذرائع کو ناکام بنا سکیں۔ ان کوششوں کا مقصد دہشت گردی کو شکست دینا ہے تاکہ تمام معاشروں کو اس کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
بیان کے مطابق:دوحہ کی جانب سے طے پانے والے تمام ذمہ داریوں اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزیوں میں یہ کمٹمنٹ سرفہرست تھی کہ ریاستوں کی سیکیورٹی کو نقصان پہنچانے والیعناصر یا تنظیموں کی پشتی بانی اور انہیں پناہ نہیں دی جائے گی ۔ سنہ 2013کو ریاض میں طے پانے والے اعلامیہ پر عمل درآمد کی مسلسل درخواستوں اور رابطوں سے قطر اغماص برتتا چلا آ رہا ہے۔ نیز دوحہ نے اعلان ریاض پر عمل کے لئے طے پانے والے طریقہ کار اور 2014میں طے پانے والے ضمنی معاہدے کو درخو اعتناء نہیں جانا۔نتیجتاً چار ریاستوں نے 59شخصیات اور 12اداروں کو ممنوعہ دہشت گردوں کی فہرستوں میں شامل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس فہرست میں اضافہ وقتا فوقتا کیا جاتا رہے گا۔